نئی دہلی،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عدالت عظمی نے آج کہا کہ دہلی ۔ قومی دارالحکومت میں پٹاخوں پر پابندی کے متعلق نومبر، 2016 کے اس حکم کی دوبارہ بحالی کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس اے کے سیکری اور چیف جسٹس اشو ک بھوشن کے مشترکہ دو رکنی بنچ کے سامنے درخواست پیش کی گئی تھی ، بنچ نے کہا کہ وہ اس درخواست پر کل سماعت کرے گی ۔درخواست دہندہ کی طرف سے پیش کئے گئے وکیل گوپال شنکر نارائنن نے کہا کہ وہ عدالت کے 11 نومبر2016 کے فیصلے کی دوبارہ بحالی چاہتے ہیں. عدالت میں اس فیصلے میں عدلیہ نے این سی آر حلقہ میں پٹاخوں کی فروختگی ،ہول سیل خرید و فروخت کی اجازت دینے والے سبھی لائسنس کو معطل کر دیا گیا تھا ۔ انہوں نے عدالت سے 12 ستمبر کو فیصلے سے رجوع کرنے کی درخواست بھی کی جس فیصلہ میں عدالت نے نومبر 2016 ء میں جزوی چھوٹ دی تھی ۔انھوں نے کہاکہ ہم 12ستمبر کے حکم کو واپس لینے اور پرانے حکم کو دوبارہ بحال کرنے کی درخواست کرتے ہیں یہ درخواست ارجن گوپال کی طرف سے دائر کیا گیا تھا ۔